سعودی وزیر دفاع سے ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقات، امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

84
Saudi Defense Minister
Saudi Defense Minister

ریاض ۔12مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کی وزارت دفاع کے درمیان سٹریٹجک تعاون اور اسے مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔خطے کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی وزیر دفاع سے ان کے ترک ہم منصب یاسر گلر نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گولر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مضوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔’امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔