29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان...

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے، ایرانی سفیر

- Advertisement -

18اپریل (اے پی پی):ایران نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے دورہِ تہران کو سعودی-ایرانی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب میں تعینات ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ ایرانی حکام سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

ہم اس دورے کو بے حد اہمیت دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک نئی شروعات ثابت ہوگا۔ ایرانی سفیر نے وضاحت کی کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جیسا کہ دفاعی اور عسکری تعاون کے شعبے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی-ایرانی کردار خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عمرہ سیزن میں 2 لاکھ سے زیادہ ایرانی شہریوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز بھی ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں بیجنگ معاہدے کے اعلان کے بعد سعودی عرب اور ایران نے اس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا تھا اور یہ طے پایا تھا کہ دونوں ممالک اقوامِ متحدہ کے منشور، اسلامی تعاون تنظیم کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کریں گے، جن میں ریاستوں کی خود مختاری، آزادی اور سلامتی کا احترام شامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583973

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں