برسلز۔17اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے برسلز میں یورپی و خلیجی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی ،اس کا مقصد مشرق وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی روکنا ہے۔الاخباریہ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ی
ورپی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈرلین نے سعودی ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔27 ملکوں پر مشتمل یورپی یونین خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے چارلس مشیل نے جی سی سی ملکوں کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کےلیے یورپی یونین کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے عالمی استحکام کو خطرہ لاحق ہے جس کے سد باب کے لیے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے جی سی سی ممالک میں سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔