ریاض۔18جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون میں ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس دوران دوطرفہ تعلقات اور غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی اےکے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی و بین الاقوامی امور بارے بھی تبادلہ خیال کیا ۔
انہوں نے غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے تازہ پیشرفت، روس، یوکرین بحران اور اس سلسلے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں بارے گفتگو بھی کی۔