سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا رابطہ، یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال

128
Saudi Crown Prince
Saudi Crown Prince

ریاض۔15مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر یپو ٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران یوکرینی بحران کے سیاسی حل اور بات چیت کو آسان بنانے کےلیے تمام تر کوششیں کرنے کے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔

صدر پیوٹن نے تعمیری کوششوں کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ بھی لیا۔