سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ

128

ریاض۔8جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد سے روسی صدر کے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران دونوں مماملک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے مشترکہ تشویش کے امور کے علاوہ بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔