سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، شام اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

126
Saudi Crown Prince
Saudi Crown Prince

ریاض۔11دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے شام، غزہ اور فلسطینی علاقوں کی صورتحال سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں کشیدگی کو کم کرنے، خطے میں سکیورٹی، امن اور استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔