ریاض۔11نومبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد سے ایرانی صدر کے ٹیلیفونک رابطے کے دوران فلسطینی علاقوں،لبنان پر اسرائیل جارحیت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے پر مملکت کے اقدام کی تعریف کی اور سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔