26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی ولی عہد سے جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ...

سعودی ولی عہد سے جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، خطے کی صورت حال بارے تبادلہ خیال

- Advertisement -

ریاض ۔9جولائی (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جدہ کے السلام پیلس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، خطے کی صورت حال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ بندی کا معاہدہ خطے میں سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے سفارتی حل کی حمایت کے حوالے سے سعودی عرب کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا اور علاقائی تنازعات کے حل اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں مملکت کے موقف، خطے کی سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی کوششوں کو سراہا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں