سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

103
Saudi Crown Prince
Saudi Crown Prince

ریاض ۔3دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کوفرانسیسی صدر ایمانو یل میکرون نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ایس پی اے کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ میں فرانسیسی صدر کے خیرمقدم کےلیے باضابطہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مشترکہ کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی مفادات کے حصول کےلیے دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری ،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ تشویش کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بات چیت کی۔بعد ازاں شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر کی موجودگی میں سعود ی عرب اور فرانس کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کی تشکیل کے لیے مفاہمتی یادداشت پر سعودی وزیرر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور امور خارجہ جین نویل باروٹ نے دستخط کئے ۔