ریاض ۔28اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فلسطین صدر محمود عباس نے ملاقات کی جس دوران غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اردو نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی روکنے کےلیے تمام بین الاقوامی اورعلاقائی فریقوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو باوقار زندگی کے جائز حقوق کے حصول، ان کی امیدوں و امنگوں کی تکمیل، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کےلیے سعودی عرب کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمید اور فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔