سعودی ولی عہد سے موناکو کے پرنس البرٹ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال

58
سعودی ولی عہد سے موناکو کے پرنس البرٹ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال

ریاض ۔18اکتوبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےریاست موناکو کے پرنس البرٹ ثانی نے ملاقات کی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران مناکو اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کے پہلووں اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور مناکو کی طرف سے سینیئر عہدیدار بھی موجود تھے۔