سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر شاندار استقبال ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

83
APP59-17 ISLAMABAD: February 17 –Saudi Crown Prince, HRH Mohammad bin Salman bin Abdulaziz Al Saud reviews Guard of Honour at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا ۔ ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ سعودی ولی عہد کو وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم ہائوس پہنچے تو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سعودی ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے ارکان سے ان کا تعارف کرایا۔سعودی ولی عہد نے بھی اپنی کابینہ اور وفد کے ارکان سے وزیراعظم عمران خان کا تعارف کروایا۔ انہوں نے وزیر اعظم ہائوس کے لان میں یادگاری پودا بھی لگایا۔