اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی،ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو نئی اور بلند ترین سطح تک لے جانے کا عزم کا اعادہ کیا۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی بصیرت انگیز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور سعودی عرب کی جانب سے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے اور سعودی عرب کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے نئے راستوں اور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔