سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر کو فون، انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی

122

ریاض ۔18جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا اور انتخاب جیتنے پر مبارک باد دی۔ ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں کی جانب سے دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے ولی عہد کی جانب سے مبارک باد پیش کیے جانے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے قبل ازیں سعودی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ڈاکٹر مسعود کی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کے ٹیلی گرام پر پیغام ارسال کیے گئے تھے۔