سعودی ولی عہد کا ترک وزیراعظم سے علاقائی امور پر تبادلہ خیال

140

انقرہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا۔ اپنی آمد کے فوری بعد شہزادہ محمد بن نائف نے ترک وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ ،شام اور یمن کی صورت حال سمیت علاقائی امور ،ایران کے ساتھ تعلقات اور داعش کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے