سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے علاقائی خطرات سے خبردار کرتے ہوئے مشترکہ خلیجی سکیورٹی پر زور دیا ہے
سعودی ولی عہد کا علاقائی خطرات سے خبردار کرتے ہوئے مشترکہ خلیجی سکیورٹی پر زور
ریاض ۔1اکتوبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے علاقائی خطرات سے خبردار کرتے ہوئے مشترکہ خلیجی سکیورٹی پر زور دیا ہے۔ایس پی اے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھے گا۔ خلیج کی سلامتی و استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔شوری کونسل کے نویں اجلاس کے تیسرے سال کے افتتاح کے موقع پر بدھ کو سالانہ خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہم کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی سپورٹ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، تاہم اپنی سلامتی کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتیں گے۔ کسی بھی خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا ’خطے کے استحکام کے فروغ، اسے کشیدگی اور تنازعات کے اثرات سے محفوظ رکھنے اور کوششوں میں ہم آہنگی کے سلسلے میں ’مکہ دفاعی اتحاد‘ سعودی عرب، جمہوریہ ترکیہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان قائم کیا گیا ہے۔









