ریاض۔21فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے رہنما، اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کل(ہفتہ کو) ریاض میں ایک غیر رسمی برادرانہ ملاقات کریں گے۔
العربیہ اردو کے مطابق یہ ملاقات ان خصوصی دوستانہ ملاقاتوں کے تناظر میں ہو رہی ہے جو خلیج تعاون کونسل، اردن اور مصر کے رہنماؤں کے درمیان کئی سالوں سے وقفے وقفے سے منعقد ہوتی آ رہی ہیں۔ملاقات کے دوران مشترکہ عرب اقدام اور اس کے حوالے سے جاری کیے گئے فیصلوں کو مصر میں ہونے والی آئندہ ہنگامی عرب سربراہی کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔