سعودی ولی عہد کی فٹ بال ٹیم اور شائقین کو جاپان کے سفر کے لیے 4 ہوائی جہاز فراہم کرنے کی ہدایت

136

ریاض ۔ 14 نومبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاپان میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لئے سعودی ٹیم الہلال اور ان کے تماشائیوں کو 24 نومبر کو جاپان کے سایٹاما سٹیڈیم تک لے جانے کے لیے 4 جہاز فراہم کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔یہ فٹ بال میچ اے ایف سی چیمپئین لیگ 2019ء کے دوسرے مرحلے میں ہو رہے ہیں۔ جن میں شرکت کے لیے سعودی عرب سے تماشائیوں کی بڑی تعداد جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے کھیل کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ ہدایت اس وقت جاری کی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا سپورٹس اتھارٹی الہلال کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ کلب کی جانب سے شائقین کو جاپان منتقل کرنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔سپورٹس کے جنرل اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے تمام کھلاڑیوں، شائقین اور فٹ بال کلب کی طرف سے ولی عہد کی طف سے ولی عہد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی سپورٹس نواز سرگرمیوں کو سراہا ہے۔