- Advertisement -
ریاض ۔ 18ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی موجودہ صورت حال، اہم اور حل طلب مسائل اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔سعودی ولی عہد اور مصری صدر کے درمیان یمن، شام اور خطے کے دوسرے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=114126
- Advertisement -