اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئر مین سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہدے کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن نے شاندار کوریج کی، جلد پی ٹی وی کو ایچ ڈی ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا جائے گا۔پیر کو اپنے ٹوئیٹر پیغام میں سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ سعودی ولی عہدکے دورہ پاکستان کے موقع پرپی ٹی وی کی ٹیم نے سخت محنت و جانفشانی سے کام کیا اور پی ٹی وی کی بہترینٹیم کی تعیناتی متاثر کن رہی۔انہوں نے کہا کہ مربوط روابط اور تمام ایونٹس کو بروقت نشر کیا گیا،محدور وسائل کے باوجود پی ٹی وی نے شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،انشاءاللہ جلد پی ٹی وی ایچ ڈی ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگا۔