- Advertisement -
ریاض۔28مئی (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی لندن میں برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں سٹریٹجک دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے جائزے سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔یاد رہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602193
- Advertisement -