جدہ۔11اگست (اے پی پی):سعودی طلبا کی ٹیم جنوبی کوریا میں شیڈول 20 ویں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز اولمپیارڈ 2025 میں بھرپور شرکت کرے گی۔ سعودی خبررساں ادارےایس پی اےکے مطابق 12 سے 14 اگست تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں40 ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔سعودی عرب کی ٹیم مڈل اور ہائی سکول کے طلبا کی 4 ٹیموں پر مشتمل ہے، انہیں سخت تربیتی اور انتخابی مراحل کے بعد منتخب کیا گیا۔
یہ اقدام کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کریٹیویٹی وزارت تعلیم اور سعودی سٹینڈرز میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کے اشتراک سے مکمل کیا گیا۔مڈل سکول گرلز کی ٹیم میں میان زھیر خان، ووجد ایھاب حسوبہ، ویمان ایمن الزھر، ہائی سکول گرلز کی ٹیم میں سلاف احمد الرقیبہ، عریب نواف العتیبی، فاطمہ صالح آل بن صالح، مڈل سکول بوائز کی ٹیم میں علی مھدی العجاج، فواز خادل القحطانی، طلال مسفر القحطانی ہائی سکول بوائز کی ٹیم میں خالد محمد الزھرانی، عایض مریع القحطانی اور فیصل ترکی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی ٹیم نے 2024 کے اولمپیارڈ میں پہلی مرتبہ شرکت کی تھی، کانسی کا تمغہ اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کیے تھے ۔
سٹینڈرز اولمپیارڈ مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ کے لیے ایک سالانہ بین الاقوامی مقابلہ ہے جس کا مقصد سٹینڈرڈز پر اپنی گرفت ثابت کرنا، سٹینڈرڈز اور ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کو فروغ دینا ہے۔مقابلے میں شریک سعودی طالب علموں نے کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ میں ٹریننگ حاصل کی۔سٹینڈرز اولمپیارڈ 2006 میں جنوبی کوریا میں ایک مقامی ایونٹ کے طور پر شروع ہوا اور 2014 میں اسے ایک بین الاقوامی مقابلے میں تبدیل کر دیا گیاتھا۔