38.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی پروجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہزار 504 بارودی سرنگیں تباہ

سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہزار 504 بارودی سرنگیں تباہ

- Advertisement -

ریاض۔28مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے مزید ایک ہزار 504 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق مسام پروجیکٹ نے مجموعی طور پر4 اینٹی پرسنل سرنگیں، ایک ہزار 459 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 40 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں اور ایک دیسی ساختہ ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔

2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 95 ہزار855 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ یمن بھر میں نصب بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ واضح رہے کہ مسام پروجیکٹ کے تحت ماریب، عدن، جوف، شبوہ، تعز، حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، صعدہ اور الضالع میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602200

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں