سعودی پریس ایجنسی نے چار عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری کے ذریعے متعددزبانوں میں رواں سال سال حج سیزن 2023 کی کوریج کے لیے تیاریاں مکمل کر لی

94

مکہ مکرمہ۔26جون (اے پی پی):سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) نے چار عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری کے ذریعے متعدد زبانوں میں رواں سال سال حج سیزن 2023 کی کوریج کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انڈونیشیا، پاکستان، ملائیشیا اور مصر کی خبر رساں ایجنسیوں کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے میڈیا پیغامات پہنچائے جائیں گے اور سامعین اور قارئین تک پہنچانے والے میڈیا مواد میں نئی ​​زبانیں استعمال کی جائیں گی۔ انڈونیشیا، پاکستان اور ملائیشیا کی خبر رساں ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی (ایم ای این اے ) کے ساتھ شراکت داری کا مقصد ان کی سرکاری ویب سائٹس اور ان کے میڈیا نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اشاعت کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے۔

یہ شراکت داری دو مقدس مساجد کی خدمت اور مقدس مقامات پر رہائش اور نقل و حمل کے حوالے سے خدمات کی بہتری کے لیے سعودی مملکت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالے گی۔ اس شراکت سے ہر سال حج کے پورے سیزن میں ایس پی اے کی طرف سے فراہم کی جانے والی خبروں کی کوریج میں اضافہ ہو گا۔ ایس پی اے مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقاماتِ میں اپنے میڈیا مراکز کے ذریعے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کو میڈیا خدمات فراہم کرے گا۔ سعودی پریس ایجنسی نے پوری توانائی اور تکنیکی تیاریوں کے ساتھ کوریج کی کوششوں کی حمایت کے لیے ایک مشترکہ نیوز ایڈیٹنگ روم بھی قائم کیا ہے ،یہ کوششیں حج کے روحانی اجتماع کو اجاگر کرنے اور اسلامی روایات کے مطابق میڈیا کے شاندار کام کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری سعودی قیادت کی طرف سے حجاج کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے فراہم کردہ آسان طریقہ کار کو اجاگر کرنے پر مرکوز ہے، جو ان کے ملک روانگی سے شروع ہو کر سعودی عرب میں ان کی آمد تک ہے۔ سعودی حکومت ایک مربوط نظام اور طریقہ کار کے مطابق عاشمین حج کو سہولیات فراہم کرتی ہے جو عازمین حج کو حفاظت اور لگن کے ساتھ اپنے حج کے مناسک ادا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔ یہ شراکت بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کو ایس پی اے کے ساتھ اپنے تعاون کے ذریعے مواد اور پیغام کے حوالے سے ایک نیا تجربہ بھی فراہم کرے گی، جس کا پرنٹ، بصری اور آڈیو میڈیا کا طویل تجربہ ہے۔

متعدد اسلامی خبر رساں اداروں کے اس میڈیا اجتماع کو سعودی وزارت میڈیا کی طرف سے فراہم کی گئی تکنیکی صلاحیتوں اور تیاریوں سے تعاون حاصل ہے تاکہ اسلام کی عظمت اور رواداری کی حقیقی تصویر کو اجاگر کیا جا سکے۔ ایس پی اےایسا قدم اٹھانے کی خواہاں ہے جو مشترکہ میڈیا ورک کے لیے ایک معیاری مرحلے کی نمائندگی کرتا ہو، نئ زبانوں میں شراکت داری کے ذریعے میڈیا پیغامات بھاشا، اردو، پشتو، سندھی، بلوچی، ملائی، تامل اور ہسپانوی زبانوں میں پہنچائے جائیں گے۔ یہ زبانیں ایس پی اے کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کو تقویت بخشیں گی، جو پہلے سے ہی عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، چینی اور فارسی میں میڈیا مواد پیش کر رہی ہے۔