17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی کابینہ کا غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کےلیے فوری بین...

سعودی کابینہ کا غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کےلیے فوری بین الاقوامی اقدامات پر زور

- Advertisement -

ریاض ۔19مارچ (اے پی پی):سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے دوبارہ حملوں کی سخت مذمت اور انسانی بحران کے خاتمے کےلیے فوری بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔

اجلاس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے انسانی مصائب کے خاتمے اور مظالم کو رکونے کے لیے فوری اقدامات کرے۔اجلاس میں سعودی ولی عہد نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ہونے والے ٹیلی فونک رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔کابینہ نے حالیہ عرب، علاقائی، اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا، اپنے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام کو بڑھانے کی کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کابینہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا خیرمقدم کیا تاجکستان اور قازقستان کے درمیان سرحد کے تعین کے معاہدے کو بھی سراہا۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے بتایا’ کابینہ نے مششیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف دوست ملکوں کے ساتھ شراکت داری کو سراہا۔ اجلاس میں عراقی وزارت داخلہ کی تعریف کی گئی جس نے سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر 7 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں