سعودی گولڈ مارکیٹ سونے کے نرخوں میں اضافہ

196
Gold

جدہ ۔21جنوری (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 232.09 ریال رہی22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.75 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 174.07 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,949.55 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,042.38 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,228.05 ریال رہی۔