سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کم

159
Gold

جدہ ۔21جولائی (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،

ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 289.48 ریال ،21 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 253.29 ریال رہی جبکہ ایک روز قبل مارکیٹ میں اس کے نرخ 255.95 ریال اور 18 قیراط سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ۔ گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط کی قیمت 218.11 ریال جبکہ 14 قیراط فی گرام کی قیمت 168.86 ریال رہی ۔