جدہ۔28ستمبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہریکارڈ کیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ر یکارڈ کیا گیا،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 321.17 ریال، 22 قیراط ایک گرام 294.90 اور18 قیراط 240.88 ریال جبکہ 21قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 281.02 ریال رہی۔گولڈ مارکیٹ میں 14 قیراط ایک گرام سونا 187.35 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 324,044 ریال میں دستیاب رہا۔