سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

103
Gold prices rise
Gold prices rise

جدہ ۔15جولائی (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 236.43 ریال، 22 قیراط کی 216.73 اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 177.32 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 206.88 ریال میں فروخت ہوا۔گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1986 ریال، 22 قیراط کی 2080.58 اور 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2269.72 ریال رہی۔