سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

124

جدہ۔1ستمبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکراڈ کی گئی ۔عاجل کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 301.87 ریال، 22 قیراط ایک گرام 276.71 اور 18 قیراط 226.49 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.13 ریال رہی اور 14 قیراط ایک گرام سونا 176.09 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ گولڈ مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونا 301,658 ریال میں دستیاب رہا۔