سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

124
Saudi gold market
Saudi gold market

جدہ۔2ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

الیوم کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 303.69 ریال ،21 قیراط ایک گرام سو نا 264.13 ریال ، 14 قیراط ایک گرام سونا 177.16 ریال اور ایک کلو گرام سونا 303,694 ریال میں دستیاب رہا۔