سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

96
Saudi gold market

جدہ۔15ستمبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 310.96 ریال، 22 قیراط ایک گرام 285.04 اور 18 قیراط 233.22 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 272 ریال ریکارڈ کی گئی۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,612.04، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,736.42 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,985.18 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 313,133 ریال میں دستیاب رہا۔