جدہ ۔22ستمبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 316.18 ریال، 22 قیراط ایک گرام 289.93 ا ریال، 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 272.96 ریال اور18 قیراط 237.13 ریال ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,655.51 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,782.38 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,035.32 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 318,392 ریال میں دستیاب رہا۔