سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

64
Gold

جدہ ۔28اپریل (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.57 ریال تک پہنچ گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 211.38 ریال رہی جبکہ 21 قیراط کی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 1691 ریال میں فروخت ہوا۔

گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 181.18 ریال رہی اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 140.92 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 12 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 120.79 ریال رہی جبکہ ایک اونس سونے کی قیمت 7513 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط کی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 1691 ریال رہی۔