سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

155
Saudi gold market

جدہ۔8نومبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ عاجل نیوز کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 324.25 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 297.23 ریال میں فروخت کیا گیا۔

گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 243.19 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 189.15 ریال تک آگئے جبکہ ایک کلو سونا 3 لاکھ 24 ہزار 250 ریال میں فروخت ہوا اور ایک اونس سونے کے نرخ 10103 ریال اور ایک تولہ سونے کی قیمت 3782 ریال رہے۔