جدہ۔16نومبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 308.93 ریال ،22 قیراط ایک گرام کی قیمت 383.19 ریال ، 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 270.32 ریال جبکہ18 قیراط ایک گرام کے نرخ 231.70 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کی قیمت 180.21 ریال رہے۔ گولڈ ماکیٹ میں ایک کلو سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 930 ریال رہی۔