سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

123
Saudi gold market
Saudi gold market

جدہ۔19جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 325.88 ریال، 22 قیراط ایک گرام 298.72 اور 18 قیراط 244.41 ریالجبکہ 21قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 286.37 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام سونے کی قیمت 2.737.41 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام 2,867.76 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام سونا 3.128.46 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 238,162 ریال میں دستیاب رہا۔