جدہ ۔26جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عاجل ویب کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میںنگزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 334.14 ریال، 22 قیراط ایک گرام 306.30 اور 18 قیراط 250.61 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 292.37 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام سونے کی قیمت 2.806.78 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام 2,940.43 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام سونا 3.207.75 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 236,479 ریال میں دستیاب رہا۔