سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

86
Gold

جدہ ۔2فروری (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ 24 قیراط ایک گرام سونا مارکیٹ میں 232.21 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.86 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 174.16 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,950.56 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,043.44 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,229.21 ریال رہی۔