سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

93
gold

جدہ ۔6اکتوبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.86 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 201.54 ریال رہی جبکہ 21 قیراط کا سونا استعمال ہوتا ہے اس کی ایک گرام کی قیمت 192.38 ریال ریکارڈ کی گئی، گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2105.48 رہی جبکہ 22 گرام والی گنی کی قیمت 1930.02 جبکہ 21 قیراط والی 8 گرام کی گنی کی قیمت 1842.30 ریال رہی۔