سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

152

جدہ۔3دسمبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 249.69 ریال، 22 قیراط ایک گرام 228.88 اور18 قیراط 187.27 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونا 218.48 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,097.41 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,197.28 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی2,397.04 ریال اورایک کلوگرام سونا 233,422.01 ریال میں دستیاب رہا جبکہ ایک کلوگرام سونا 251,439.91 ریال میں دستیاب رہا۔