سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

78

جدہ۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،تواصل ویب سائٹ کے مطابق سعودی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.48 ریال، 22 قیراط کی قیمت 224.86 ریال رہی ، 21

قیراط کی فی گرام قیمت 214.80 ریال ،18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 184.11 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 143.61 ریال ریکارڈ کی گئی ۔ سعودی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 8207.01 ریال جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 299.20 ریال رہی۔