جدہ ۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.56 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.93 اور18 قیراط 185.67 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 216.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام گنی 2076.49 ریال، 22 قیراط 2178.52 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2379.56 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 249,291.46 ریال میں دستیاب رہا۔