سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

58
Saudi gold market
Saudi gold market

جدہ۔28جنوری (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی یرکارڈ کی گئی ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی یرکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 243.39 ریال، 22 قیراط ایک گرام 223.11 اور 18 قیراط 182.54 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 212.96 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام گنی 2,044.46 ریال، 22 قیراط 2,141.82 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,336.53 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونے کے نرخ 245,090.90 ریکارڈ کیے گئے۔