سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

50
Gold prices rise
Gold prices rise

جدہ ۔15مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 261.41 ریال، 22 قیراط ایک گرام 239.63 ، 18 قیراط 196.06 ریال ، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 228.74 ریال رہی۔گولڈ مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونا 263,241.41 ریال میں دستیاب رہا۔