ریاض ۔18اگست (اے پی پی): سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونےکے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 228.11، 22 قیراط کی قیمت 209.10 اور 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 171.08 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 199.60 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1916.12 ریال، 22 قیراط کی گنی کی قیمت 2007.37 ریال جبکہ 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2189.86 ریال رہی۔