مکہ مکرمہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) سعودی نوجوانوں نے مسجد الحرام کی صفائی کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔سعودی اخبار کے مطابق 50 سے زیادہ سعودی نوجوانوں کا پہلا گروپ اس مقصد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نوجوان حرم شریف کے صحنوں ، دالانوں اور چھت کی صفائی جدید ترین مشینوں کی مددسے کریںگے۔ انہیں ایک طرف تو صفائی کی نئی مشینیں استعمال کرنے کی تربیت دی گئی۔ دوسری جانب انہیں حجاج ، معتمرین ، زائرین اور نمازیوں کے ساتھ مثالی شکل میں پیش آنے کی تعلیم بھی دی گئی۔مسجد الحرام میں صفائی اور قالین والے ادارے کے انچارج نائف الجحدلی نے کہا ہےکہ پرانی مشینوں کی جگہ نئی مشینیں مہیا کی گئی ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ صفائی کا معیار بلند کرنے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے دستی صفائی کے بجائے مشینوں پر انحصار کرنے کی پالیسی اختیار کر چکی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119682