سفارتکارسے بدسلوکی ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے،ترجمان دفتر خارجہ،

138

سفارتکارسے بدسلوکی ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، بھارت تناو میں اضافہ کر کے عالمی توجہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ملک بدری کی بھارتی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے اس فیصلے کو منفی قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکار کو بھارتی حکام نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت حراست میں لیا ۔تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کی مداخلت پر انہیں تین گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتکار کو جمعرات کی صبح دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور 29اکتوبر تک ملک چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔