سفراءکی بیرون ملک تعیناتیوں میں کوئی کوٹہ نہیں ہوتا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سفراءکی بیرون ملک تعیناتیوں میں کوئی کوٹہ نہیں ہوتا۔ بدھ کو ایوان بالا میں ستارہ ایاز، رحمان ملک اور سعود مجید کے سوالات کے جواب میں مشیر خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ سفراءکی بیرون ملک تعیناتیوں میں کوئی کوٹہ نہیں ہوتا، بیرون ملک سفارت خانوں میں چھوٹے مقامی عملے کو بھرتی کیا جاتا …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سفراءکی بیرون ملک تعیناتیوں میں کوئی کوٹہ نہیں ہوتا۔ بدھ کو ایوان بالا میں ستارہ ایاز، رحمان ملک اور سعود مجید کے سوالات کے جواب میں مشیر خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ سفراءکی بیرون ملک تعیناتیوں میں کوئی کوٹہ نہیں ہوتا، بیرون ملک سفارت خانوں میں چھوٹے مقامی عملے کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سفارت خانے 80 ہیں۔ دفتر خارجہ ہیڈ کوارٹرز میں کل منظور شدہ اسامیاں 1061 ہیں۔ ایکس کیڈر افسران کی 60 منظور شدہ اسامیاں ہیں۔

Leave a Reply